تجاوزات مافیا کا قبضہ،سڑکیں سکڑ گئیں،شہریوں کو مشکلات

تجاوزات مافیا کا قبضہ،سڑکیں  سکڑ گئیں،شہریوں کو مشکلات

عبدالحکیم (نامہ نگار ,سٹی رپورٹر)تجاوزات مافیا کا قبضہ،سڑکیں سکڑ گئیں،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔

تفصیل کے مطابق ملتان روڈ، ریل بازار خصوصاغوثیہ چوک ٹی چوک اور دربار گیٹ کے پاس دکانوں کے آگے ریڑھی بانوں نے سڑک پر اپنا مستقل قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے سرکاری و نجی ملازمین کو دفاتر پہنچنے اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ،پانچ منٹ کا سفر آدھے گھنٹے میں طے ہوتا ہے ،متعدد مرتبہ ریسکیو1122 کی ایمبولینس رش میں پھنس کر سیریس مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم نہ کر سکی اور کئی مریض ہسپتالوں میں پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں