پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے منشور پر عمل کریگی، راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ راشد اکرام نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے منشور روٹی۔
، کپڑا اور مکان پر عمل کرے گی ،ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام صرف ایک فرد یا کسی ایک جماعت کے لیڈر نہیں شہید بھٹو کا ہر قدم سیاسی دوراندیشی او رپاکستا ن سے وابستگی کا مظہر ہے ،ہم قائد عوام کے منشور پر عمل کرکے مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت پر قابو پائیں گے ۔