پیپلز پارٹی کے بنیادی کارکن لالہ لیاقت انتقال کرگئے
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے بنیادی کارکن بابائے پیپلز پارٹی کوٹ ادولالہ لیاقت خان نیازی ۔
انتقاال کرگئے ،نماز جنازہ 11 بجے دن ریلوے گراؤنڈ کوٹ ادو میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سمیت سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں، ڈاکٹرز،وکلاء صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔دوسری طرف پیپلز پارٹی ضلع کوٹ ادو نے لیاقت خان نیازی کی وفات پر3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ،ضلع کوٹ ادو میں ہونے والی پارٹی کے تمام پروگرام اورتقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں۔