اشتہاری کو بھگانے پر سہولت کار کے خلاف مقدمہ

اشتہاری کو بھگانے پر  سہولت کار کے خلاف مقدمہ

کوٹ ادو(نامہ نگار )اشتہاری ملزم کو بھگانے پر سہولت کار کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے ۔

مطابق تھانہ صدر پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ اشتہاری محمد خلیل بھائی ندیم کے ہمراہ موضع بیٹ انگڑا گھر کے سامنے چارپائی پر بیٹھا ہے ، اگر ریڈ کیا جائے تو موقع پر گرفتار کیا جا سکتا ہے ،پولیس نے فوری چھاپہ مارا تو وہاں پر موجود ندیم نے آواز لگائی کہ پولیس آگئی ہے ،دونوں بھائی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے سہولت کار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں