خانیوال شہر میں اوورلوڈنگ گاڑیوں کا داخلہ معمول
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)شہر کے حدود میں اوورلوڈنگ گاڑیوں کا داخلہ معمول بن گیا، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتیں ہیں۔
شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز خانیوال سٹی حدود میں اوور لوڈنگ گاڑیوں کا داخلہ معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں اوور لوڈنگ گاڑیوں کی وجہ سے پہلے بھی کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے نقصان ہو چکا ہے جبکہ ہماری ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اوور لوڈ کرنے والی گاڑیوں کو سختی کے ساتھ نمٹا جائے تا کہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔