بھٹو کی قوم کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا ،یوسف گھمن

 بھٹو کی قوم کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا ،یوسف گھمن

بورے والا (نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر ٹکٹ ہولڈر این اے 156چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 ان کی مدبرانہ قیادت اور ملی سوچ سے پاکستان تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہوا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا آغاز ہوا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کے تحصیل آفس میں 97 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یہ تاریخی کارنامہ ہے کہ انہوں نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا ،شناختی کارڈ کا اجراء کیا، لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں دنیا اسلام کے تمام بڑے رہنماؤں نے شرکت کی تھی ،چودھری کامران یوسف گھمن نے یوم حق خوداردیت کشمیر پر کہا کہ اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ حق خود ارادیت پر قرارداد پر عملدرآمد کرائے ،ذوالفقار علی بھٹو کا کشمیر پر بڑا واضح موقف تھا ،وہ کہتے تھے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے خواب میں بھی غفلت نہیں کرسکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں