پاور ڈویژن افسروں کی کارکردگی کو مانیٹر کررہی ، جام گل محمد

پاور ڈویژن افسروں کی کارکردگی  کو مانیٹر کررہی ، جام گل محمد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہدنے کہا ہے کہ وزارت توانائی (پاورڈویژن ) تمام افسروں کی کارکردگی کو مانیٹر کررہی ہے ۔

 مستقبل میں اچھی کارکردگی کے حامل افسروں کو ترقیاں دی جائیں گی اور اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہونے والوں کو پروموٹ نہیں کیاجائیگا ۔ صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق ریڈنگ /بلنگ کرنا، خراب میٹرز کا ڈیٹا ایم اینڈ ٹی سے نکلوا کر درست یونٹس کریڈٹ/ڈیبٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں