ہما میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اولمپیاء کلب نے پاک الیون کو ہرادیا
ملتان(خصوصی رپورٹر)ہما میموریل کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام جاری ڈائمنڈ جونیئر لیگ کے میچ میں اولمپیاء کرکٹ کلب ملتان نے پاک الیون کرکٹ کلب کو باآسانی 38رنز سے ہرادیا۔
ایم سی جی گرائونڈ میں کھیلے گئے اس میچ کے مہمان خصوصی اولمپیاء کلب کے نائب صدر سید رضا علی زیدی تھے ۔ اولمپیاء کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 172رنز بنائے کاشف54شاہزیب51حسن 23رنز بنائے ۔