زکریا یونیورسٹی، ہراسمنٹ کیس کے ملزموں نے معافی مانگ لی

زکریا یونیورسٹی، ہراسمنٹ کیس کے ملزموں نے معافی مانگ لی

ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ہراسمنٹ کیس ، ملزموں نے معافی مانگ لی۔ ڈگری مکمل ہونے تک انڈرآبزرویشن رہیں گے تفصیل کے مطابق سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ایمن صفدر باجوہ نے اپنی کلاس فیلوز کے خلاف ہراسمنٹ اور دھمکیاں دینے بارے درخواست دی۔

 جس پر یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی نے فوری طو ر پراجلاس بلا کرکام شروع کردیا کمیٹی نے عالیہ رباب رول نمبر 33، 7ویں سمسٹر بی ایس پبلک ہیلتھ, مرسلین حماد رولنمبر 5، عبداللہ رولنمبر30جو طلب کیا اور موقف بیان کرنے کی ہدایت کی۔ ملزموں نے کمیٹی کے سامنے اپنے غلطی تسلیم کی بدتمیزی اور غلط فہمی پر شکایت کنندہ سے معافی مانگ لی ۔شکایت کنندہ نے مطمئن ہو کر اپنی شکایت واپس لے لی تاہم کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ کیا دیا کہ ملزموں (عالیہ رباب، مرسلین حماد اور محمد عبداللہ) کوسرزنش کیا جاتا ہے اور انہیں ان کی ڈگریوں یعنی سیشن 2021-25 کی تکمیل تک سخت نگرانی میں رکھا جائے گاآئندہ، کسی بھی قابل اعتراض سرگرمی میں ملوث ہونے پر ان کا نام شعبہ اور یونیورسٹی کے انرولمنٹ سے نکال دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں