ہر سیاسی جماعت کا رہنما بھٹو بننے کیلئے کوشاں، پی پی رہنما

 ہر سیاسی جماعت کا رہنما بھٹو بننے کیلئے کوشاں، پی پی رہنما

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے زیر اہتمام بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ودیگررہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج ہر سیاسی جماعت کا رہنما بھٹو بننے کیلئے کوشاں ہے لیکن بھٹو بننا اتنا آسان نہیں ہے۔

 بھٹو بننے کے لیے پھانسی کا پھندہ چومنا پڑتا ہے اور خاندان کے خون کی قربانی سے تاریخ رقم کرنا پڑتی ہے ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ارشاد احمد گادھی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام میں سیاسی شعور اجاگر کیا، ان کے بے گناہ ہونے کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہے کہ عدالت نے بھی ان کی بے گناہی کی نوید سنا دی ہوئی ہے ،ضلعی صدر میر واثق سرجیس حیدر نے کہا کہ بھٹو کے کارناموں کی وجہ سے ہی آج بھی وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور وہ جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں لیکن اس کے کارنامے بولتے ہیں۔ ٹریڈر چیمبر ضلع خانیوال کے صدر شیخ محمد اکمل نے کہا کہ اگرچہ میں کبھی پیپلز پارٹی میں نہیں رہا لیکن ایک بات میں برملا کہوں گا کہ بھٹو جو کچھ کر گیا وہ کسی مولوی کے بس کی بات نہیں تھی، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں