ایک سال میں فوڈپوائنٹس کی چیکنگ میں 69فیصد اضافہ

ایک سال میں فوڈپوائنٹس کی چیکنگ میں 69فیصد اضافہ

ملتان (لیڈی رپورٹر )ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں کی گئی کارروائیوں اور کارکردگی کو جانچنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 2023 اور 2024 کی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت کارکردگی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ سال سے 69 فیصد زیادہ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔ 2023 میں 89 ہزار جبکہ سال 2024 میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوڈ یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں 38 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2023 میں 12 ہزار 642 جبکہ سال 2024 میں 17 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کو خلاف ورزیوں پر جرمانے کئے گئے ۔ خوراک میں جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کیخلاف گزشتہ سال کی نسبت 2024 میں 65 فیصد زیادہ مقدمات درج کروائے گئے ۔ مضر صحت خوراک کی روک تھام کیلئے پچھلے سال کی نسبت 2024 میں 46 فیصد زیادہ فوڈ پروڈکشن یونٹس کو اصلاح تک بند کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بروقت اقدامات کی بدولت خوراک کے تحفظ میں ریکارڈ بہتری آئی۔ رواں سال پنجاب بھر میں خوراک کے تحفظ مزید سخت اور موثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں