تحسین خان بابر رجسٹرار انشورنس ٹربیونل کورٹ ملتان تعینات
ملتان (لیڈی رپورٹر) وزارت قانون و انصاف نے تحسین خان بابر کو گریڈ 17میں رجسٹرار انشورنس ٹربیونل کورٹ ملتان تعینات کر دیا ہے ۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ سیکرٹری قانون و انصاف، راجہ نعیم اکبر کی جانب سے جاری کئے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحسین خان بابر نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ۔ ان کی تعیناتی کو قانونی حلقوں میں ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔