ذوالفقار بھٹو نچلے طبقہ کے پسندیدہ رہنما تھے ،خواجہ رضوان

ذوالفقار بھٹو نچلے طبقہ کے پسندیدہ رہنما تھے ،خواجہ رضوان

ملتان(لیڈی رپورٹر)ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے جن کا نام پاکستانی سیاسی تاریخ کے صفحات میں آج بھی گونجتا ہے ان کی اعلیٰ قیادت اور پاکستان کے پیچیدہ مسائل پر گہری نظر نے انہیں عوام، خاص طور پر دیہی اور نچلے طبقے کا پسندیدہ رہنما بنا دیا جو اس وقت بنیادی حقوق سے محروم تھے ۔

بھٹو کا ویژن ایک ترقی پسند، خود مختار اور مساوی پاکستانی معاشرہ تھا۔ یہ ویژن ان کے مشہور نعرے \"روٹی، کپڑا اور مکان\" میں واضح نظر آتا ہے ۔ اپنے دورِ حکومت میں، انہوں نے زرعی اصلاحات اور سٹریٹجک صنعتوں کی نیشنلائزیشن کی۔ وہ صرف ایک سیاستدان ہی نہیں، بلکہ ایک مدبر بھی تھے جنہوں نے پاکستان کو مسلم دنیا کا رہنما اور عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کرنے کی راہ دکھائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں