بااثرزمیندارکا گھرمیں 2خواتین پر تشدد،ویڈیووائرل

بااثرزمیندارکا گھرمیں 2خواتین پر تشدد،ویڈیووائرل

گگومنڈی(نامہ نگار) بااثرزمیندار کادو خواتین پروحشیانہ تشدد،وڈیوبناکروائرل کردی۔ اسلم گجروغیرہ برہنہ کرکے ناہیدبی بی اورپروین بی بی کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے ۔

بااثرملزم کے خوف سے گاؤں کے لوگ دورکھڑے تماشادیکھتے رہے ،کوئی بھی غریب خواتین کی مددکونہ آیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں267۔ای بی کی رہائشی محنت کش خاتون ناہیدبی بی بچوں سمیت گھرمیں موجودتھی کہ قریب9بجے دن دیہہ ہذاکاہی رہائشی بااثرزمینداسلم گجراپنے ساتھیوں بشارت گجر،اسدگجروغیرہ کے ہمراہ مسلح ہوکرچادر اورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے گھرمیں داخل ہوگیااورآتے ہی ناہیدبی بی اورپروین بی بی پربہیمانہ تشددکرنے لگے ، تشددسے دونوں خواتین زخمی ہوگئیں ،تشدد کے باوجودجب ملزموں کوذہنی تسکین نہ ملی تو انہوں نے دونوں خواتین کونیم برہنہ کردیااوراسی حالت میں بالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے ،اس دوران ملزم وڈیوبھی بناتے رہے اوربنائی گئی وڈیووائرل کردی، جبکہ بااثرزمیندارکے خوف سے گاؤں کے لوگ دورکھڑے تماشا دیکھتے رہے اورکوئی بھی مظلوم خواتین کی مددکونہ آیاوجہ عنادزمین کاتنازع بتائی جاتی ہے ، متاثرہ خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں