نوسربازی کے دوواقعات کے مقدمات درج
ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کے دوواقعات کے مقدمات درج کرلیے ۔
مظفرآباد پولیس کو زبیر حسین نے بتایا کہ میری فیملی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ دونامعلوم نوسرباز گھر آئے ورغلاکر خواتین کی آنکھیں بند کراکر چھ تولہ سونا اور باون تولہ چاندی لیکر فرار ہوگئے جبکہ ممتاز آباد پولیس نے مشکوک کار سوار شخص کو روکا اور نمبر پلیٹ بذریعہ ایپ چیک کرنے پر جعلی نمبر پلیٹ پائی گئی جس کی جعلی رسیدیں و فرضی نمبر پلیٹ یوسف نامی شخص نے تیار کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔