گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے۔۔
زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی.جس کا مقصد پنجاب بھر میں ہونے والے احتجاج میں شامل ہونا تھا،احتجاج میں مختلف تنظیموں کے عہدیداروں پیرامیڈکس سٹاف ،ڈاکٹروں اور نرسز نے شرکت کی،اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی نجکاری سے ملازمین اور بالخصوص عوام کا نقصان ہوگا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران ڈاکٹرز پر تشدد کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔اس موقع پر شرکاء نے نجکاری کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے فوری مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے تاکہ محکمہ صحت کے ملازمین اور عوام کی تشویش کو دور کیا جائے ۔