کوالٹی بورڈ کا اجلاس،6کیسزڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

 کوالٹی بورڈ کا اجلاس،6کیسزڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، 15کیسز کی سماعت، 6کیسز کو پراسیکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجوانے کا فیصلہ، 6کو وارننگ اور 2کو زیر مشاہدہ رکھا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے ،غیرقانونی کام پر میڈیکل سٹورز کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں ،ز ائد المیعاد، جعلی ادویات فروخت کرنے اور ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر میڈیکل سٹورز سربمہر کئے جائیں ،بغیر لائسنس میڈیکل سٹورمالکان کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے ،میڈیکل سٹور پر کوالیفائیڈ پرسن موجود ہونا چاہیے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی، اتائیوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں