موٹرسائیکل کیساتھ چنگ چی کی باڈی لگانے والے 3افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)موٹرسائیکل پر غیر قانونی طریقے سے باڈی لگاکر چنگ چی رکشہ بنانے کے الزام میں۔۔
پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ممتاز آباد پولیس کو ٹریفک پولیس سے سخی سرور نے بتایا کہ ملزم وسیم احمد ،عابد حسین اور محمد خلیل نے غیر قانونی طریقے سے اپنی موٹرسائیکلوں پر باڈی لگاکر چنگ چی بنایا ہواتھا جن کی وجہ سے عوام الناس کی جان کو خطرہ لاحق ہورہاتھا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔