ملتان سمیت پنجاب بھر میں پی پی ایس سی امتحانات جاری

ملتان سمیت پنجاب بھر میں پی پی ایس سی امتحانات جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر )ملتان سمیت پنجاب بھر میں پی پی ایس سی کے امتحانات جاری ہیں جوپنجاب کی سات ڈویژن میں بیک وقت لئے جارہے ہیں ۔۔

جن میں 40300 امیدوار حصہ لے رہے ہیں گزشتہ روزممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ممبران کا امتحان کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ ۔ممبر پی پی ایس سی محمد عرفان تارڑ کا ملتان میں امتحانی مراکز کا دورہ ۔ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن عصمت طاہرہ نے لاہور جوہر ٹاؤن کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ممبر زاہد حسین نے سرگودہا میں قائم پی پی ایس سی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائج ممبر پی پی ایس سی نے بہاولپور میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد ممبر پی پی ایس سی نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیامحمد صدیق شیخ ممبر پی پی ایس سی نے ڈی جی خان میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ممبر احمد علی کمبو کا راولپنڈی میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ ،ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن کو محمد امجد نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں