عید سکیورٹی:کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی

عید سکیورٹی:کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی

وہاڑی(خبر نگار نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) عیدالاضحی وہاڑی میں سکیورٹی و صفائی کے سخت انتظامات، کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی۔۔

، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت عیدالاضحی کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈی پی او محمد افضل اور دیگر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں سکیورٹی، صفائی، اور دیگر محکموں کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ ڈی سی نے ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے ، عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر مکمل پابندی ہو گی۔ نہروں اور دریاؤں میں نہانے ، جانوروں کی اوجھڑی و فضلہ نالیوں میں پھینکنے پر بھی سخت کارروائی کی جائیگی‘ ڈی پی او محمد افضل نے بتایا کہ سکیورٹی پلان تیار ہے ، مساجد و عیدگاہوں پر پولیس تعینات کی جائے گی، لاوڈ اسپیکر، ون ویلنگ اور ہلڑبازی کے خلاف کارروائی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں