ملتان میں بھتہ،جگا ٹیکس مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان شہر میں بھتہ اور جگا ٹیکس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو متحرک کردیا گیا ۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق جگا ٹیکس یا بھتہ کا مطالبہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا عوام الناس جگا ٹیکس یا بھتہ مانگنے والوں کی اطلاع فورآ سی سی ڈی کو کریں۔جگا ٹیکس یا بھتہ کی اطلاع فوراََ ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی، ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی یا 15 پر کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ عوام بے خوف ہو کر سی سی ڈی سے رابط کریں ۔