ٹرانسفر ہونیوالے پولیس افسروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ٹرانسفر ہونیوالے پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔
ضلع وہاڑی سے ٹرانسفر ہونے والے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ، ڈی ایس پی مامون الرشید اور ڈی ایس پی رانا افتخار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او محمد افضل نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ ڈی پی او وہاڑی کا کہنا تھا کہ ٹرانسفرز ملازمت کا حصہ ہیں، ان افسروں کو جو بھی ٹاسک سونپا گیا اسے بہترین انداز سے مکمل کیا،امید ہے کہ وہ اپنی نئی تعیناتیوں پر بھی اعلیٰ کارکردگی دکھائیں گے ۔