پنجاب بار الیکشن میں طارق نوناری کی کامیابی یقینی، اجمل بھٹہ

پنجاب بار الیکشن میں طارق  نوناری کی کامیابی یقینی، اجمل بھٹہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ با رکے سابق صدر و ڈی ایل ایف کے صدر محمد اجمل خاں بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں سابق ممبر پنجاب بار کونسل ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ کی کامیابی واضح ووٹوں کیساتھ ہوگی۔۔۔

کامیاب ہوکر وکلاکی فلاح کیلئے کام کرینگے ،ماضی کی طرح وکلا کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،ملک طارق نوناری امیدوار پنجاب بار کونسل کو سینئر وجونیئر وکلاء کی حمایت حاصل ہے ،کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں