بھاری ٹیکسز، مہنگائی ،گھی انڈسٹری دباؤ کا شکار:سندیپ کمار، محمود سیال

وہاڑی (خبرنگار ) گھی ملز ایسوسی ایشن کے رہنما سندیپ کمار اور محمود اقبال سیال نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوردنی تیل اور گھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔۔۔
مگر حالیہ مہنگائی، پیداواری لاگت میں اضافہ اور بھاری ٹیکسز کی وجہ سے گھی انڈسٹری شدید دباؤ کا شکار ہے ،گھی ملز ایسوسی ایشن حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ خوردنی تیل و گھی پر عائد جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، اور کسٹمز ڈیوٹیز میں فوری کمی کی جائے اور پورے ملک میں یکساں ٹیکس نافذ کیے جائیں تاکہ پیداوار کی لاگت کم ہو اور یہ ریلیف براہِ راست صارف تک پہنچ سکے ،حکومت فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کرے تاکہ عوام اور صنعت دونوں کو سہارا مل سکے ۔