بلاول بھٹو کا دورہ امریکا اہمیت کا حامل، شیخ راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے جیالے وکارکن شیخ راشد اکرام نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہیں خارجہ امو رپر بڑی مہارت ہے۔۔۔
ہندوستان کے ساتھ جنگ کے بعد پاکستان کو عالمی برادری کے سامنے سرخرو کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری اہم فہم وفراست اور بصیرت کو برؤ ے کار لاکر اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کراچکے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔