قربانی کے جانور فروخت نہ ہونے پر بیوپاری دیوالیہ ہوگئے

جودھ پور(نمائندہ دنیا)عیدالاضحیٰ پر سفید پوش و غریب لوگ مہنگائی کی وجہ سے قربانی کیلئے جانور نہ خرید سکے ،جانور فروخت نہ ہونے پر بیوپاری دیوالیہ ہوگئے۔۔۔
لاکھوں کا نقصان، جانور واپس لے گئے ۔ عیدالاضحی کے موقع پر خانیوال،کبیروالا اور گردو نواح کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاریوں کو اس سال شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد اور ملتان سمیت ملک کے بڑے شہروں کی مویشی منڈیوں میں جانور فروخت نہ ہونے پر بیوپاری خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔