غیر معیاری گولی ٹافی‘پاپڑ‘سلانٹی فروخت ‘بچے بیمار ہونے لگے

غیر معیاری گولی ٹافی‘پاپڑ‘سلانٹی  فروخت ‘بچے بیمار ہونے لگے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال شہر او رگردونواح میں انتہائی غیر معیاری گولی ٹافی، پاپڑ،سلانٹی کی فروخت کے باعث بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔

خانیوال شہر اور گردونواح کے علاقوں میں جعلی اشیائے خوردونوش کی بھرمار ہے ،دکاندار کھلے عام جعلی کمپنیوں کا غیر معیاری مال فروخت کررہے ہیں ،حد یہ ہے کہ بچوں کی سلانٹی کے پیکٹ درج شدہ مینو فیکچرنگ تاریخ سے قبل ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔ غیر معیاری اورمضر صحت اشیاء کے کھانے سے بچے بیمار پڑرہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں