لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

گگومنڈی(نامہ نگار)لین دین کے تنازع پرفائرنگ سے نوجوان زخمی۔نواحی گاؤں203ای بی کا رہائشی محمدصدام اور اس کابھائی ریاض گلی میں موجودتھے کہ اس دوران دیہہ ہذاکے ہی رہائشی ساجدچوہان اوراسماعیل اسلحہ سے لیس ہوکروہاں آگئے۔۔۔
اورآتے ہی ساجدچوہان نے فائرنگ کردی جس سے محمدصدام شدیدزخمی ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ محمدصدام اورساجدچوہان کے درمیان جانوروں کے پیسوں کے لین دین کاتنازع چل رہاتھا۔تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔