مسلح رشتہ داروں کی خاتون سے زیادتی ، ویڈیو بھی بنا لی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مسلح رشتہ داروں کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی ،موبائل فون سے ویڈیو بھی بنا لی۔
تھانہ سٹی کو ٹ ادو کے علاقہ لو دھی ٹاؤن میں عید کے روز صفدر علی لال بیگی کی شادی شدہ بیٹی (ف) کو اس کے رشتہ داروں کاشف لال بیگی ،ناصر لال بیگی اور ایک نامعلوم نے زیادتی کا نشانہ بنایا اورموبائل فون سے ویڈیو بھی بنا لی،عید کے دوسرے روز متاثرہ کا والد صفدر علی لال بیگی بیٹی کو عید ملنے کیلئے آیا تو متاثرہ بیٹی نے تمام ماجرہ والد کو بتا دیا،پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کرانے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔