نوجوان کاقتل ، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)آوارہ گردی سے روکنے پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بستی جنوں میں گزشتہ سے پیوستہ روز محمد بخش بریار کے 30 سالہ بیٹے سجاد بریار کواس کے رشتہ داروں محمد زکریاعرف وکرم بریار اور اسمعیل بریار نے امیر بخش اور تنویر حسین کی اعانت پر پسٹل کے فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس صدر نے مقتول سجاد بریار کے والد محمد بخش بریار کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔