گاڑیوں کی چھتوں پر مسافر ہرگز سوار نہ کریں، بابر سلیمان

گاڑیوں کی چھتوں پر مسافر ہرگز سوار نہ کریں، بابر سلیمان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدار ت پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقدہوا۔۔۔۔

اجلاس میں پبلک و گڈز ٹرانسپورٹر مالکان کو حکومتی ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو ہرگز سوار نہ کریں، زائد کرایہ وصولی، اورسپیڈ، اورلوڈنگ سے اجتناب کریں صر ف سیٹ بائے سیٹ مسافروں کو بٹھایا جائے اور بس میں کھڑے ہو کر سفر پر ممانعت ہے صرف و ہ گاڑیاں اڈا جات پر سفر کیلئے استعمال کی جائیں جن کے پاس وکس کا فٹنس سرٹیفکیٹ موجو دہواورگڈز ٹرانسپورٹ گاڑیاں ایکسل لوڈ لیمٹس کے مطابق وزن لوڈ کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ جانور لوڈ کرنے والی گاڑیاں مزدور کو چھت پر سوار نہ کریں ضلع بھر میں اورلوڈنگ اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز مالکان سکواڈز کے ساتھ مکمل تعاون کریں غلط عناصر کی نشاندہی کی جائے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ،گاڑیاں بند اور مقدمات اندراج کیا جائے ۔ ڈی ایس پی صدر محمد رضوان نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کسی کو بھی گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، گاڑیوں میں سے ایل پی جی سلنڈرفوری اتارے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں