والدہ نے بیٹی کو اغواء ہونے سے بچا لیا

والدہ نے بیٹی کو اغواء ہونے سے بچا لیا

گگومنڈی(نامہ نگار)بہادرماں نے بیٹی کواغواء ہونے سے بچالیا۔نواحی گاؤں243۔ای بی کی رہائشی فضاامین اپنی والدہ نسیم بی بی کے ہمراہ دوائی لینے ڈاکٹرکے پاس جارہی تھی ۔۔

 کہ گلی میں پہلے سے موجوددیہہ ہذاکے رہائشی عبداﷲ جٹ نے فضاامین پرپسٹل تان لیاوراسے اغواء کرکے لے جانے لگاتو والدہ نسیم بی بی نے دلیری کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے اغواء کی کوشش کوناکام بنادیا۔تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں