پارکوں میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ پارکوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔۔۔
،مالی سال کے اختتام سے قبل تمام منصوبوں کے لئے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ۔شاہ شمس پارک کے داخلی دروازے کو جتنا جلدی ہوسکے مکمل کریں،دیگر پارکوں میں باؤنڈری وال،گرل ورک بھی مکمل کیا جائے ،کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،کمشنر ملتان عامر کریم پارکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے پر عزم ہیں ، اُن کی سربراہی میں شہر کو سر سبز بنانے کے لیئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹھیکیداروں اور والڈ سٹی کے افسروں سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری منصوبوں کو شفاف اور معیاری انداز میں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ،رواں ماہ جون میں منصوبوں کو مکمل کیا جائے ۔ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش کامزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین ویژن پر عمل پیرا ہیں ،کمشنر ملتان عامر کریم شہر کے پارکوں اور شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ،اُن کی سر براہی میں پی ایچ اے ملتان پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کی جانب گامزن ہے ۔