باپ کا سایہ گھر کی سب سے بڑی نعمت:مختاراحمد ،اسلم مدنی

باپ کا سایہ گھر کی سب سے  بڑی نعمت:مختاراحمد ،اسلم مدنی

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سینئر ممبر مختار احمد بھٹی نے انٹرنیشنل فادر ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ باپ وہ عظیم شخصیت ہے جو اپنی خواہشات قربان کر کے اپنے بچوں کے خواب پورے کرتا ہے۔۔۔

 اس کا سایہ گھر کی سب سے بڑی نعمت ہے ،سال کا ایک دن نہیں ہر دن ہی باپ کی عزت وعظمت اور تکریم کا دن ہوتا ہے ۔کریانہ ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدر حاجی محمد اسلم مدنی نے کہا کہ وہ والد جو بیرون ملک اپنے پیاروں سے دور صرف ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں، وہ سچے ہیرو ہیں جن کی قربانیاں الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں