حادثے میں زخمی پی پی رہنما نوابزادہ عمران احمد خان کا آپریشن کامیاب

مونڈکا (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور نوابزادہ افتخار احمد خان کے فرزند نوابزادہ عمران احمد خان جو حادثہ کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔۔۔
دونوں ہاتھوں میں فریکچر کے باعث ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا تھا جنہیں کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نوابزادہ افتخار احمد کی پریس بریفنگ کے مطابق ان کی عیادت کے لیے ان کے انتخابی حلقہ اور ملک بھر سے احباب اور پارٹی ورکرز نے ان سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔