31لاکھ کی عدم ادائیگی ،22نادہندگان کے کنکشنز منقطع

31لاکھ کی عدم ادائیگی ،22نادہندگان کے کنکشنز منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل ،میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز جوائنٹ آپریشن کررہی ہیں ۔

گلگشت ملتان، راجن پور، ڈی جی خان،جلہ آرائیں دنیاپور،سٹی صادق آبادمیں31لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر22نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اتارلئے گئے ۔6نادہندگان موقع سے گرفتارکر لئے ۔ گلگشت ایریا میں 2صارفین میٹرٹمپرنگ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ دونوں میٹرز میں خرابیاں کرکے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جارہی تھی ۔ ٹیم نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز اور تار اتارکر قبضہ میں لے لی اور مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں ۔ ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ آدھی والا میں آپریشن کرکے لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر2ڈیفالٹرز کو گرفتار کروا دیا۔  ٹیم نے سنگم سب ڈویژن کے علاقوں میں آپریشن کرکے 3لاکھ33ہزار روپے سے زائد واجبات ادانہ کرنے پر 2نادہندہ صارفین کو گرفتار کروایا جبکہ 2لاکھ50ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر بستی کی ایل ٹی سے بجلی منقطع کردی گئی ۔ ریلوے روڈ پر واقع 6 لاکھ 85 ہزار روپے کی نادہندہ فیکٹری کی بجلی منقطع کرکے میٹر اور ٹرانسفارمر اتارلیاگیا۔ میپکو ، رینجرز اور پولیس فورسز نے صادق آباد شہر میں کلاتھ مارکیٹ، شاپنگ سنٹر، کلب روڈ، جناح ٹائون، اجمل ٹائون، بستی بگیر گھاری اورٹبی وگوار میں 15لاکھ46ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 16نادہندہ گھریلو، کمرشل صارفین کی بجلی منقطع کرکے بجلی تنصیبات اُتارلیں جبکہ 2ڈیفالٹرز کو موقع سے حراست میں لیکر حوالات منتقل کیا ۔ چیکنگ کے دورا ن 8صارفین ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگارکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں