بے نظیر بھٹو نے ایٹمی ٹیکنالوجی کو تحفظ دیا، حبیب اللہ شاکر

ملتان (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی پالیسیوں کو اپنا کر ہی ملک کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔
وہ نہ صرف ایک مدبر سیاستدان تھیں بلکہ انہوں نے ملک کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو تحفظ دیا اور پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کروایا، جس کی بدولت ہماری افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کی صدارت پاکستان بار کونسل کے ممبر مرزا عزیز اکبر ایڈووکیٹ نے کی۔