سینٹری ورکرز کو اعزاز ی بونس دینا قابل تحسین اقدام، اشرف صالح

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح ،پروفیسر لیاقت علی مغل ، اویس رضا نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر بہترین صفائی پر سینٹری ورکرز کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے 10ہزار روپے فی کس اعزازی بونس دینا قابل تحسین اقدام ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز میں انعامی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکر زہمارے ہیرو ہیں،ان کی شبانہ روز محنت اور خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ کی جانب سے ان کو یہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے جو ان کی حوصلہ افزائی کا ایک ذریعہ ہے جس سے ان ورکرز میں کام کرنے کے جذبے کو تقویت ملے گی ،شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے والے ان ورکرز کیساتھ تعاون کریں ۔