اسلامی اصول و ضوابط کو مد نظر رکھ کر تجارت کریں، محمد شفیق

 اسلامی اصول و ضوابط کو مد نظر رکھ کر تجارت کریں، محمد شفیق

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ رزق حلال عبادت ہے ،رزق کا 90فیصد ۔۔۔

حصہ شعبہ تجارت سے وابستہ ہے ، تجارت انبیائکرام کا پیشہ ،محنت کرکے رزق حلال کمانے والا اللہ کا دوست ہے ،ہم خوش نصیب ہیں کہ نبی آخر الزمانؐ کے امتی ہیں، آپ نے اسلامی نظام معیشت دیا جسے اپنا کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں، تاجر اسلامی اصول و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے تجارت کے زریں اصول اپنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آٖ ف سمال ٹریڈرز ملتان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور صدر انجمن تاجران عام خاص باغ علی چوک شفقت رضا ملک کے تجارتی یونٹ و دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ محمد شفیق نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداران صدر ملتان ظفر اقبال صدیقی،ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،جنوبی پنجاب کے صدر چودھری طارق کریم،جنوبی پنجاب کے چیئرمین مرزا اعجاز علی،سٹی جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،شیخ عبدالندیم ودیگر مہمانوں کے ہمراہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کاروبار کی ترقی بہتری خوشحالی کے لیے دعا کی۔ تقریب میں سابق یوسی ناظم اسلم ڈوگر،سعید احمد قریشی،ملک اسلم ڈوگر،ملک سیف الرحمن،ملک یاسین الرحمن، چوہدری بشیر احمد،ملک اللہ دتہ،رانا ذوالفقار، شہزاد خان بابر،محمد سجاد لنگاہ،شیخ کاشف،محمد طارق اور دیگر مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں