غیر قانونی سائن بورڈ نصب کرنے پر نامعلوم ملزم پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے غیر قانونی طریقے سے سائن بورڈ نصب کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
چہلیک پولیس کو سرکاری ملازم نے بتایا کہ 7نمبر چونگی گھر کی چھت پر محکمہ ہذا کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طریقے سے سائن بورڈ نصب کیا گیا جس کے متعلق نامعلوم ملزم نے محکمہ کو کوئی فائل جمع نہ کرائی پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔