حکومت کاشتکاروں کا معاشی قتل کررہی،خالد محمود
ملتان (وقائع نگار خصوصی)صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے سوات واقعہ پر وزیراعلیٰ کے پی کے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے حکومت سے پرائس کمیشن بناکر کسانوں کو فصلوں کی پیداواری لاگت اور پچیس فیصد منافع دینے کی بھی اپیل کی ۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے ہیں کہ گندم کی امدادی قیمت آئی ایم ایف کیوجہ سے مقرر نہیں کی گئی اب وزیراعلیٰ پنجاب خود اعتراف کررہی ہیں کہ انہوں نے ہی کاشتکاروں کا معاشی قتل کیا ہے ،آج پاکستان کا کسان بدحالی کا شکار ہے ۔کاشتکار کے معاشی قتل کے اوپر روٹی سستی نہ کیجائے ،کاشتکار سراسر نقصان میں ہے ،اگلی بار کپاس کاشت نہیں کریں گے ۔حکومت کی عدم دلچسپی سے کپاس کی پیداوار ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ گانٹھ سے کم ہوکر باون لاکھ گانٹھ تک آچکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سوات واقعہ چھوٹا سا حادثہ نہیں ہے انفراسٹرکچر نہ ہونے کیوجہ سے یہ افسوس ناک واقعہ رونما ہوا۔کسی اور ملک میں یہ واقعہ پیش آتا تو ابتک حکومت استعفیٰ دے چکی ہوتی۔سکیورٹی اور انفراسٹرکچر نہ ہونے سے باہر کے لوگ ہمارے ملک میں سیاحت کے لئے نہیں آتے ۔