بہن کو طلاق دینے کی رنجش ،مسلح کی افراد گھر میں گھس کر فائرنگ

بہن کو طلاق دینے کی رنجش ،مسلح کی افراد گھر میں گھس کر فائرنگ

کوٹ ادو(نامہ نگار )بہن کو طلاق دینے کی رنجش پرمسلح افراد کی گھر میں گھس کر ہوائی فائرنگ ۔۔

،عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ،بیٹا چھڑانے آیا تو ڈنڈو سوٹوں سے زدو کوپ کرنا شروع کر دیا ،دوسرے بیٹوں کے آنے پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ کوٹ ادوکے نواحی علاقہ ہنجرائی غیر مستقل کے رہائشی خدا بخش نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میں اہل و عیال کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا ،واحد بخش دلاور غلام یاسین اور اس کے دو نامعلوم ساتھی مسلح پسٹل اور سوٹے آگئے ،دلاورنے للکارا خدا بخش باہر نکلو ہم آپ کوبہن ساجدہ مائی کو طلاق دینے کا مزہ چکھاتے ہیں ،میں گھر سے باہر آیا تو دھکا دے کر گھر کے اندر داخل ہو گئے اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی، عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا ،بیٹا مشتاق چھڑانے آیا تو اسے بھی ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دیگر بیٹوں کے آنے پر قتل کی دھمیکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔کچھ عرصہ قبل میرے بیٹے مشتاق احمد نے دلاور کی بہن کو طلاق دیدی تھی ،پولیس نے خدا بخش کی رپورٹ پر تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں