15جولائی تک فیکٹریوں میں 2لاکھ 97ہزارگانٹھ کاٹن کی آمد
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے کپاس کی فیکٹریوں میں۔۔
آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15جولائی2025تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 2لاکھ 97ہزار751گانٹھ کپاس آئی۔ 15جولائی2024تک 4لاکھ42 ہزار 41گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1لاکھ 44ہزار290 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے ۔ کمی کی شرح 32.64فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 1لاکھ 45ہزار101گانٹھ کپاس آئی ہے جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل1لاکھ14ہزار375گانٹھ کپاس سے 30 ہزار726 گانٹھ زیادہ ہے ۔ پنجاب میں اضافے کی شرح26.86فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 1لاکھ 52 ہزار 650گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنیوالی فصل3لاکھ27 ہزار666 گانٹھ کپاس سے 1لاکھ75ہزار 16 گانٹھ کم ہے ۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 53.41 فیصدرہی۔ 15 جولائی 2025 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے2لاکھ 60ہزار 859گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 184جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ ٹریڈرز نے رواں سیزن میں روئی خرید نہیں کی ہے ۔