نبی محترم ؐ کی ولادت اہل ایمان پر اللہ کا احسان،ندیم قریشی

نبی محترم ؐ کی ولادت اہل ایمان پر اللہ کا احسان،ندیم قریشی

ملتان (کرائم رپورٹر)جامعہ مسجد مدنی، مدینہ عام خاص باغ میں 45ویں عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی ؐ منعقد ہوئی جس کی صدارت سیاسی و سماجی رہنما کپتان منور قریشی نے کی۔

 اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی اور حاجی جاوید اختر انصاری شامل تھے ۔ایم پی اے ندیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محمد مصطفی ؐ کی ولادت باسعادت اہل ایمان پر اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے ۔ عشق رسول ؐ مومنوں کے لئے سب سے بڑی دولت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ؐ کی سیرت پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سابق مشیر وزیراعلیٰ حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے اپنے اخلاق و کردار سے پوری دنیا کو منور کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں