فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،6فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،6فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند

ملتان ،لودھراں،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،لیڈی رپورٹر،سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے لودھراں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیں ، ایک ماہ میں 1900 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ ک، 881 فوڈ بزنس مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔۔۔

 خلاف ورزیوں پر 137 فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے ، 6 فوڈ پوائنٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، جعل سازی اور دھوکا دہی پر 2 افراد کیخلاف مقدمات درج، ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسٹرکٹ لودھراں نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ ستمبر میں 1900فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی جبکہ 881فوڈ بزنس مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔ اسی طرح جعل سازی اور دھوکا دہی پر 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے ئے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران 300 لٹر ملاوٹی دودھ، 370 لٹر ملاوٹی مشروبات، 140 کلو مضر صحت گوشت ، 100 کلو غیر معیاری مصالحہ جات، 50 کلو ممنوعہ اشیاء، 30 لٹر رینسڈ آئل تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ خوراک سے وابستہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں