دماغی صحت کے عالمی دن پر آگاہی تقریبات

دماغی صحت کے عالمی دن  پر آگاہی تقریبات

وہاڑی (خبرنگار) حکومتِ پنجاب کے احکامات پر ضلعی دفتر بہبود آبادی کے زیر اہتمام دماغی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس بورے والا سمیت مختلف مقامات پر تقریبات منعقد ہوئیں ۔

 ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران ثاقب چوپڑا، ڈاکٹر محمد ابوبکر عظمت، ڈاکٹر صدف شکور اور دیگر مقررین نے کہا کہ ذہنی صحت کو جسمانی صحت جتنی اہمیت دی جائے ۔ ایک صحت مند ذہن ہی متوازن معاشرے کی بنیاد ہے ۔ مقررین نے مثبت رویوں اور بہتر ماحول کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں آگاہی واک اور پمفلٹس تقسیم کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں