خانیوال میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

خانیوال میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

کاشتکاروں کو کسان کارڈ، قرضوں اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع سرگرمِ عمل ہے ۔تحصیل جہانیاں میں اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع کی زیر صدارت نمبرداروں کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی ماہرین، مقامی نمبرداران اور محکمہ زراعت کے افسران شریک ہوئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر حافظ شاہد جاوید نے گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود قرضوں، گرین ٹریکٹر اسکیم اور گندم کی امدادی قیمت سے متعلق آگاہ کیا۔ زوہیب شفیع نے کہا کہ گندم پالیسی کے مطابق سرکاری زمینوں پر کاشت کو یقینی بنایا جائے ، محکمہ زراعت کسانوں سے مسلسل رابطہ رکھے ۔صدر نمبردار ایسوسی ایشن چودھری اکرام الغنی نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کریں گے تاکہ ملکی غذائی تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں