مہر کالو سیال کے والد کے ایصالِ ثواب کی محفل
مونڈکا (نامہ نگار)موضع بیٹ بیت والا میں کسان اتحاد مظفرگڑھ کے ایگزیکٹو ممبر مہر کالو سیال کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔۔۔
علامہ محمد سجاد وارثی بھابھہ نے کہا کہ مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرنا باعثِ رحمت ہے اور ایسے اجتماعات معاشرتی اخوت و اتحاد کو فروغ دیتے ہیں،غرباء کو کھانا کھلانا صدقہ جاریہ ہے جس سے مرحومین کو روحانی فائدہ پہنچتا ہے ۔ محفل میں احمد علی دریشک، سردار اخلاق احمد خان، بہادر خان پٹھان، مہر خالد، میاں فیض بودلہ، میاں احسان طارق سمیت معززین نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے اجتماعی دعا کی۔