سی ایم ای سیشن،امراض اطفال پر ماہرین کے لیکچر
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن پنجاب کے تحت ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر عرفان چودھری کی سربراہی میں سی ایم ای سیشن ہوا جس میں مختلف امراضِ اطفال پر ماہرین نے جامع لیکچر دئیے ۔۔۔۔
چیف کنسلٹنٹ ای این ٹی ڈاکٹر خالد محمود نے بچوں میں ناک، کان اور گلے کی بیماریوں کی نوعیت، علامات اور بروقت علاج کی اہمیت پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ پیڈیاٹریشن ڈاکٹر مصعب عالم نے مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کے اثرات اور بچوں کی نشوونما پر اس کے اثرات بیان کیے ۔ سیشن کا مقصد معالجین کو نئی طبی رہنمائی فراہم کرنا اور بچوں کی بہتر صحت کے لیے جدید علم و طریقہ کار کو فروغ دینا تھا۔