طلبہ میں تخلیقی اور سائنسی صلاحیتوں کو اجاگر کیلئے مقابلے
مختلف پراجیکٹس کی نمائش،نمایا ں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم
ملتان (خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ملتان نے طلبا و طالبات کی تخلیقی اور سائنسی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سائنس، انجینئرنگ اور آرٹس کے حوالے سے تخلیقی مقابلوں کا انعقاد کیا۔ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام یہ مقابلے گورنمنٹ مون لائٹ سکول میں منعقد ہوئے جہاں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے تیار کردہ سائنسی ماڈلز، انجینئرنگ پراجیکٹس اور آرٹس ورک پیش کیے ۔ نمائش میں رکھے گئے پراجیکٹس طلبہ کی محنت، اختراعی سوچ اور سائنسی رجحان کی عکاسی کرتے رہے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے تقریب کی صدارت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ کی تخلیقات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھنے اور انہیں اپنی صلاحیت دکھانے کے مزید مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا۔تقریب کے اختتام پر مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔